بھول جاؤ گے مجھے تم کبھی سوچا بھی نہ تھا
آنکھ ہوجائیگی پرنم کبھی سوچا بھی نہ تھا
کس قدر تم سے محبت تھی بھروسہ تھا مجھے
یوں بدل جاؤ گے اک دم کبھی سوچا بھی نہ تھا
تم تو کہتے تھے کہ تم بن تو میں مرجاؤنگا
ہونگے ایسے بھی مراسم کبھی سوچا بھی نہ تھا
وہ جو الفت کا رضی کرتے تھے دعویٰ مجھ سے
وہ بھی ہوجائینگے برھم کبھی سوچا بھی نہ تھا