Add Poetry

جس محبت کی تھی تمنا بس وہ سرابوں میں ملی

Poet: Sajid Awan By: Sajid Manzoor Awan, Islamabad

جس محبت کی تھی تمنا بس وہ سرابوں میں ملی
کچھ حقیقت میں ملی بھی تو صرف وعدوں میں ملی

جس جنوں کی چاہت تھی محبت میں وہ جنون نہ ملا
پل بھر کو ملی تسکین بھی تو خوابوں میں ملی

بہت چاہا تھا کہ میں بھول جاؤں اسکو بھول جاؤں
جو تصویر مجھے خوابوں میں ملی خیالوں میں ملی

جذبہ جھوٹا ہے اسکا پر میں کیسے بھول جاؤں اسے
وہ جو لذت مجھے زخموں میں ملی شرابوں میں ملی

بہت تلاش کی ساجد الفت کی حقیقت میں نے
ان جذبوں کی صداقت تو صرف کتابوں میں ملی

Rate it:
Views: 296
04 Sep, 2009
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets