Add Poetry

جس نے آداب مجھ سے سیکھے ہیں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

حُسنِ خوشبو کا ہے زیاں توبہ
ورطہ حیرت میں ہے جہاں توبہ

جس نے آداب مجھ سے سیکھے ہیں
لے رہا ہے وہ امتحاں توبہ

میرے اندر ہی پل رہا تھا کہیں
جس کو ڈھونڈا جہاں جہاں توبہ

شور سینے سے اٹھ رہا ہے مگر
ہے ہواؤں میں بادباں توبہ

کیا بہاروں میں روٹھ کر وہ گیا
سارے گلشن میں ہے خزاں توبہ

اس کو چھونے کی آس دل میں رہی
کتنا اونچا ہے آسماں توبہ

آج تارے خفا ہیں قسمت کے
وشمہ آنکھوں میں ہے دھواں توبہ

Rate it:
Views: 317
06 Mar, 2017
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets