جس کا خیال تنہائی میں میراساتھ نبھاتا ہے
ایسا لگتا ہے وہ مجھےبھولتا جاتا ہے
وہ بار بار کیوں ایسا کرتا رہتا ہے
میرا دل یہ بات سمجھ نا پاتا ہے
مجھےبھولنےوالے سےکوئی اتنا کہہ دے
وہ تو ہر گھڑی مجھے یاد آتا ہے
جب کبھی اس کا کوئی فون نہیں آتا
میرا دل کسی پھول کی طرح مرجھاتا ہے
اےدوست اپنی عافیت کی خبردیا کرو
تو جانتا کے اصغر جلد گبھرا جاتا ہے