جس کہ ساتھ اپنی ماں کی دعاہوتی ہے
Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghamجس کہ ساتھ اپنی ماں کی دعا ہوتی ہے
اس کہ مقدر میں جنت کی ہوا ہوتی ہے
جسےماں کی گودسےاچھادرس ملاہو
وہی جانتاہے کہ ماں کی قدرکیاہوتی ہے
اولاد غموں کو کبھی چھپانہیں سکتی
ماں بچوں کی ہر بات سےآگاہ ہوتی ہے
جن لوگوں کی ماہیں دنیامیں نہیں ہیں
کبھی ان سےپوچھوکےماں کیاہوتی ہے
جس بیٹی کو ماں سےحیاکازیور ملا ہو
زندگی کہ سفرمیں وہ باحیاہوتی ہے
جسےاپنی ماں کی دعا مل جائےاصغر
اس بیٹے کہ ساتھ رب کی رضاہوتی ہے
More Love / Romantic Poetry
غزل آنکھوں پہ کھلے حسنِ شفق فام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
Qamar Aasi






