جس کی چاہت زندگی کا خواب تھی

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

جس کی چاہت زندگی کا خواب تھی
وہ بھی مجھےچاہتی ےحساب تھی

رفتہ رفتہ وہ میرےپیارمیں رنگ گئی
جو پڑھتی میری محبت بھری کتاب تھی

میں نے تمام عمر جس کے نام کردی
میری کتاب زیست کا وہ انتساب تھی

مجھےاب بھی جب اس کا خیال آتا ہے
سوچتاہوں وہ سراب تھی یاخواب تھی

جس کےدم سےزندگی مشکبارتھی
وہ ہستی ایسا خوشبو بھراگلاب تھی

 

Rate it:
Views: 674
24 Jan, 2013