Add Poetry

جفاؤں کی جب رہگزاروں میں تو ہے

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملائیشیا

سخن میں بھی تو ،استعاروں میں تو ہے
مرے علم کے کچھ اشاروں میں تو ہے

مسلسل مری آنکھ سے بہہ رہا ہے
سمندر کے دلکش کناروں میں تو ہے

مجھے عشق نے تو نکما کیا ہے
میں پہلے تھی اب تو خساروں میں تو ہے

محبت کی مجھ سے نہ رکھنا امیدیں
جفاؤں کی جب رہگزاروں میں تو ہے

چمکتے ، دمکتے جو رہتے ہیں ہر دم
مری آنکھ کے ان ستاروں میں تو ہے

میں بیٹھی ہوئی جب غزل لکھ رہی ہوں
مری سوچ کی سب بہاروں میں تو ہے

یہ کیا سلسلہ ہے ہمارا ، تمہارا
تمہاروں میں میں ہوں ، ہماروں میں تو ہے

میں نغمہ ترا تو مری ہی صدا ہے
مرے دل کے سب ساز ،تاروں میں تو ہے

ترے ذکر سے میری روشن ہے دنیا
فلک کے چمکتے ستاروں میں تو ہے

ترے دشمنوں کی بھی آنکھیں ہیں نیچی
کہ وشمہ حیا کے حصاروں میں تو ہے

Rate it:
Views: 281
06 Jan, 2016
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets