Add Poetry

جمال یار

Poet: Muhammad Zia Siddiqui By: Dr.Luqman Shoukat, china

مجھ پر جمال یار کا یوں سحر چھا گیا
تصویر ہو گیا ہوں تصویر دیکھ کر

قسمت سے جانے کیوں ہیں لوگ شکوہ مند
روح کھل اٹھی ہے اپنی تقدیر دیکھ کر

انداز پر تبسم دل جو خرام ناز
خیراں ہوا ہوں گفت تاثیر دیکھ کر

ڈر ہے فقط کہ آڑے آئے نہ مفلسی
افسردہ ہوں رقیب کو امیر دیکھ کر

ملتا ہے کس جگہ پہ تجھ سے میرا نصیب
میں ڈھونڈتا ہوں ہاتھ کی لکیر دیکھ کر

دیدار کی طلب ہے آجائیے صنم
غمگین ہوگیا ہوں تاخیر دیکھ کر

چاہت تیری نے ایسا دیوانہ کردیا
ہنستے ہیں اب ضیا کو راہگیر دیکھ کر

Rate it:
Views: 427
05 Dec, 2008
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets