جنہوں نے کبھی چوٹ کھائی نہیں
Poet: Dabeer Hussain By: Dabeer Hussain, Kuwaitجنہوں نے کبھی چوٹ کھائی نہیں
میرا درد دل وہ مٹائیں گے کیا
ہم اہل وفا ہیں وہ اہل ستم
وہ نظروں سے نظریں ملائیں گے کیا
محبت ہی جب درمیاں میں نہیں
حیا سے وہ چہرہ چھپائیں گے کیا
میرے حال پہ جو نہ اُف تک کریں
میرے رخ پہ رونق وہ لائیں گے کیا
More Love / Romantic Poetry






