اک دن آیا رانگ نمبر، کر لی میں نے بات
آواز میں تھا کچھ ایسا جادو، دل ہو گیا شاد
باتیں اسکی تھیں بہت ہی پیاری پیاری
مر مٹی میں اس پہ، ساری کی ساری
اسکی باتوں میں اکثر کھو جانے لگی
اپنے خیالوں میں اس کو بسانے لگی
اک گمنام سا چہرہ دل کو لبھانے لگا
میرے سپنوں کو وہ رنگیں بنانے لگا
دل و جان سے میں اس کو چاہنے لگی
اس کے سپنوں میں بھی چھانے لگی
بات ہی بات میں بات کچھ ایسی ہو گئی
وہ میرا ہو گیا، میں بھی اس کی ہو گئی