میرے جوگی تیرے رنگ نرالے
سارے رنگ ہیں نور کے ہالــے
مُسکانیں تری، بکھرے ستارے
نظریں بهید چهُپائیں سارے
لوگ کہیں سنیاسی تُجھ کو
میں من ہی من مُسکاتی ہوں
سوچتـی ہوں، اِٹھلاتی ہوں
یہ رنگ تیرے ، سب میرے ہیں
ان مُسکانوں میں بکھرے ستارے
نظروں کے چھُپـےبھید وہ سارے
میرے ہیں ... سب میرے ہیں
میرے جوگی تیرے سارے جوگ ہیں میرے