جو تمہارے لئے گزاری ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

جو تمہارے لئے گزاری ہے
وہ ہی تو زندگی ہماری ہے

جِسے لکھا گیا تمہارے لئے
ارے۔! تقدیر وہ ہماری ہے

جِسے سمجھا گیا تمہاری ہے
دراصل چیز وہ ہماری ہے

ہر کسی نے یہاں کسی کے لئے
کسی کی زندگی گزاری ہے

لو گ کہتے ہیں کہ ہماری ہے
نہیں، جاگیر یہ تمہاری ہے

میں جِسے آئینے میں تکتا ہوں
شبیہہیہ میری نہیں، تمہاری ہے

ہم تمہارے لئے جئے لیکن
زندگی اپنی ہی گزاری ہے

جِسے اپنے لئے سنبھالا تھا
زندگی ہم نے تم پہ واری ہے

جو تمہارے لئے گزار چلے
وہی تو زندگی ہماری ہے

Rate it:
Views: 673
23 Aug, 2016