جو خواب تھا وہ حقیقت ہو گئی ہے

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

ہم کو کسی سےمحبت ہو گئی ہے
جوخواب تھاوہ حقیقت ہو گئی ہے

محبت کی دنیا میں آنے کے بعد
اپنی بھی کوئی حیثیت ہو گئی ہے

پارسا لوگوں کی ثوبت میں رہ کر
ہماری اچھی بھلی تربیت ہوگئی ہے

پیار و محبت کی یہاں کوئی قدر نہیں
یہ دنیا بڑی بے مروت ہو گئی ہے

ہم نےتو کچھ اسطرح سےچاہ اسے
کےاپنے آپ سےرقابت ہو گئ ہے

Rate it:
Views: 359
28 Jun, 2011