Add Poetry

جو سر جھکا کے ترے سامنے کھڑا ہوا ہوں

Poet: ریحان زائر By: ریحان زائر, Faisalabad, Punjab, Pakistan.

جو سر جھکا کے ترے سامنے کھڑا ہوا ہوں
میں زندگی کے لیے جا بجا مَرا ہوا ہوں

زمانے بھر میں مرا قحط پڑ گیا تو کُھلا
کسی کے پاس مَیں بہتات میں پڑا ہوا ہوں

بڑھاؤ خوف ذرا اور تا کہ خوف اترے
مجھے مزید ڈراؤ کہ میں ڈرا ہوا ہوں

نئی خبر سے نیا واقعہ نہ بن جائے
پڑھا گیا وہ نہیں ہوں جو میں لِکھا ہوا ہوں

نہ پوچھ کیسے خزاؤں کو میں نے سبز کیا
تُو مسکرا کہ تری شاخ پر ہرا ہوا ہوں

ادا بہ حسبِ تمنّا نہیں ہوا زائر
میں فرض ہوتے ہوئے بھی بہت قضا ہوا ہوں

Rate it:
Views: 117
28 Aug, 2024
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets