جو قریب تھے وہ دور ہو گئے ہیں

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

جو قریب تھےوہ دور ہو گئےہیں
ہمیںملنے سے مجبور ہو گئے ہیں

میرے پاؤں کےچھالے تو دیکھ
ہم زخموں سے چور چور ہو گئےہیں

جو دلوں میں بغض و حسد پالتے رہے
دیکھو ان کےچہرے بےنور ہو گئےہیں

اس کی حسیں صورت کو دیکھ کر
اس سےمحبت کرنے کو مجبور ہو گئےہیں

ہمیں مٹانےوالےسدا گمنام رہیں گئے
جو لوگ اچھے تھےوہ مشہور ہو گئےہیں

Rate it:
Views: 514
31 Jul, 2011