جو مجھ سے ہو گے خفا میں تمھیں مناؤں گی(گیت حصہ اول)
Poet: Dr.Zahid Sheikh By: Dr.Zahid Sheikh, Lahore Pakistanلڑکی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جو مجھ سے ہو گے خفا میں تمھیں مناؤں گی
ہمیشہ پیار سے اپنے گلے لگاؤں گی
تمھارے گھر کو میں جنت بناؤں گی اک دن
تمھاری ہوں یہ سبھی کو دکھاؤں گی اک دن
میں اپنے ہاتھوں کے کھانےتمھیں کھلاؤں گی
ہمیشہ پیار سے اپنے گلے لگاؤں گی
کبھی بھی تم سے نہ جھگڑا کروں گی پیسوں پر
گزارا کر لوں گی روٹی کے سوکھے ٹکڑوں پر
ہاں اچھی بیوی کی طرح سے گھر چلاؤں گی
ہمیشہ پیار سے اپنے گلے لگاؤں گی
اداس دیکھا ہنساؤں گی گدگدی کر کے
کروں گی تنگ بہت تم کو چٹکیاں بھر کے
تمھاری آنکھوں میں جھانکوں گی ،مسکراؤں گی
ہمیشہ پیار سے اپنے گلے لگاؤں گی
فروٹ چاٹ مری جان تم کھلا دینا
کبھی کبھار مجھے سیر بھی کرا دینا
بس اتنی بات پہ ہنس دوں گی ، گنگناؤں گی
ہمیشہ پیار سے اپنے گلے لگاؤں گی
جو مجھ سے ہو گے خفا میں تمھیں مناؤں گی
ہمیشہ پیار سے اپنے گلے لگاؤں گی
More Love / Romantic Poetry
جتنی چاہت چاہو گے ہم کریں گے تم سے روٹھ جانے کی ہی بات کیوں کرتے ہو
تم ہم سے منانے کی بات کیوں کرتے ہو
ہم یونہی پیار کر لیتے ہیں تمھیں
ہمیں تڑپانے کی بات کیوں کرتے ہو
اس بے رخی میں کتنی محبت ہے چھپی
پیار ہے پھر ترسانے کی بات کیوں کرتے ہو
باتیں ساری تم سے وابستہ اچھی لگتی ہیں
کیوں نہیں انھیں دھرانے کی بات کرتے ہو
جتنی چاہت چاہو گے ہم کریں گے تم سے
پھر بینا سے آزمانے کی بات کیوں کرتے ہو
تم ہم سے منانے کی بات کیوں کرتے ہو
ہم یونہی پیار کر لیتے ہیں تمھیں
ہمیں تڑپانے کی بات کیوں کرتے ہو
اس بے رخی میں کتنی محبت ہے چھپی
پیار ہے پھر ترسانے کی بات کیوں کرتے ہو
باتیں ساری تم سے وابستہ اچھی لگتی ہیں
کیوں نہیں انھیں دھرانے کی بات کرتے ہو
جتنی چاہت چاہو گے ہم کریں گے تم سے
پھر بینا سے آزمانے کی بات کیوں کرتے ہو
Bina
من میں تمھیں بسا کے من میں تمھیں بسا کے
انکھیوں میں تمھیں چھپا کے
پرستان تمھیں لے جا کے
رکھیں گے اپنا بنا کے
سنگ ہونگے نکاح سے
ہم اللہ کو گواہ بنا کے
خوشیاں منا کے
گھر تم سے بسا کے
چاند کی ٹھنڈک میں
مدھم مدھم روشنی میں
ہلکی ہلکی بارش میں
روپہلی دھوپ سنہری میں
ہولے ہولے دل ڈھڑ کتے
دھیرے دھیرے سانس چلتے
چاہت میں ڈوبے ڈوبے
اک دوسرے سے پیار کرتے
آپ کی شہد سی میٹھی باتوں میں کھوئے رہیں گے
بینا آپ کے ہوکے ہم آپ کے ہی ہوئے رہیں گے
انکھیوں میں تمھیں چھپا کے
پرستان تمھیں لے جا کے
رکھیں گے اپنا بنا کے
سنگ ہونگے نکاح سے
ہم اللہ کو گواہ بنا کے
خوشیاں منا کے
گھر تم سے بسا کے
چاند کی ٹھنڈک میں
مدھم مدھم روشنی میں
ہلکی ہلکی بارش میں
روپہلی دھوپ سنہری میں
ہولے ہولے دل ڈھڑ کتے
دھیرے دھیرے سانس چلتے
چاہت میں ڈوبے ڈوبے
اک دوسرے سے پیار کرتے
آپ کی شہد سی میٹھی باتوں میں کھوئے رہیں گے
بینا آپ کے ہوکے ہم آپ کے ہی ہوئے رہیں گے
Bina






