جو کر گیا ہے اندھیروں کے حوالے مجھے
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMجو کر گیا ہےاندھیروں کےحوالےمجھے
کوئی اسے کہہ دےکےآکربچا لے مجھے
زمانہ مجھےتجھ سےکہیں چھین نا لے
تواپنی حسیں آنکھوں میں بسا لے مجھے
جدائی ناگن کی طرح پھن پھیلائےبیٹھی ہے
ڈرتا ہوں کےکہیں یہ مار نا ڈالے مجھے
ایک بار تو گرمیرا حال دیکھ لےجاناں
پھر تمام عمر کےلیےاپنا بنا لے مجھے
ہم مرکر بھی ہار نہیں ماننے والے
جتنا تیرا جی چاہےتو ستا لے مجھے
More Love / Romantic Poetry






