Add Poetry

جو گزریں لمحہ لمحہ وہ صدائیں رقص کرتی ہیں

Poet: خورشید حسرت By: خورشید حسرت , Abbotabad

جو گزریں لمحہ لمحہ وہ صدائیں رقص کرتی ہیں
یوں میرے دل کی ویراں میں خطائیں رقص کرتی ہیں

نظر کے خشک ساحل پر تمنائیں مچلتی ہیں
خیالوں میں تری گُم سی صدائیں رقص کرتی ہیں

بھڑکتی یاد کی خوشبو ہواؤں میں بکھرتی ہے
دلِ بے چین کی گہری صدائیں رقص کرتی ہیں

چمک اٹھتی ہے آنکھوں میں کوئی بھولی تمنا جب
محبت کی پرانی کچھ دعائیں رقص کرتی ہیں

نہ جانے کون سی خوشبو ہے جو ہر سُو بکھرتی ہے
دلِ حساس میں میرے صدائیں رقص کرتی ہیں

کبھی احساس کی بارش میں آنکھیں بھیگ جاتی ہیں
کبھی دل میں وہ سب تیری ادائیں رقص کرتی ہیں

خیالوں کی فضا میں خواب آہستہ بکھرتے ہیں
ادھوری نیند میں کیوں یہ دعائیں رقص کرتی ہیں

کسی خاموش لمحے میں جو پردہ دل پہ پڑتا ہے
دلِ نادم میں تھی جو،وہ خطائیں رقص کرتی ہیں

کبھی جو خواب بن کر دل میں اتری تھیں دعائیں سب
دلِ حسرت پہ وہ ساری سزائیں رقص کرتی ہے

Rate it:
Views: 20
16 Jun, 2025
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets