جھیل سی آنکھوں کی ادا بہکاتی ہے مجھے
Poet: Faisal Mahmood By: Faisal Mahmood Siddiqui, Karachiجھیل سی آنکھوں کی ادا بہکاتی ہے مجھے
رات ساری یاد کی دہلیز پر جگاتی ہے مجھے
یوں تو پی لیتا ہوں دو چند شرابیں مگر
تیری نگاہ سے پی لوں تو تا دیر مہکاتی ہے مجھے
شبِ تنہائی کے پُرہیبت سناٹے میں اکثر
تیری یاد کی کہکشاں بہت ستاتی ہے مجھے
اظہارِ محبت کے لئے یہ اندازِ بیاں ہے اُس کا
سروں کے اتار چڑھاؤ میں گنگناتی ہے مجھے
روٹھ نہ جاؤں کہیں میں اُس مہ جبیں سے فیصل
بارہا اپنی چاہت کی شدت جتاتی ہے مجھے
More Love / Romantic Poetry







