جیسے تجھے پوجا ہے یہی سوچ رہی ہوں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملائیشیا

وہ ہم سے کسی طور رعایت نیں کرتے
ہم ایسے ہی دنیا سے بغاوت نہیں کرتے

ہم کو یہ بدلنا ہے مزاج اپنے چلن کا
قسمت کی لکیروں پہ قناعت نہیں کرتے

جیسے تجھے پوجا ہے یہی سوچ رہی ہوں
ایسے تو خدا کی بھی عبادت نہیں کرتے

خود کو ہی مٹا دالا ہے جس شخس کی خاطر
وہ کہتا ہے ہم سے تو محبت نہیں کرتے

بچپن سے ہی چاہا ہے تجھے میری محبت
ہم اپنی محبت میں خیانت نہیں کرتے

پڑھتے ہیں کسی اور کی الفت کے ترانے
قراآن کی ہم لوگ تلاوت نہیں کرتے

اس عشق میں خود کو جو مٹا ڈالا ہے وشمہ
ایسے میں تو احساس ندامت نہیں کرتے

Rate it:
Views: 343
29 Dec, 2015