جیون کے اُن سب برسوں میں
جو کہ
تم بن بیت چکے ہیں
کیا کھویا اور کیا پایا ہے
جب یہ سوچوں جانِ جاناں
تو احساس یہ ہوتا ہے
تم کو پا کر
میں نے گویا
ساری دُنیا پالی پل میں
جیون کے اُن سب برسوں میں
جو کہ
تم بن بیت چکے ہیں
اُن میں سانسیں بار تھیں مجھ پر
اُن میں ’’ عشق خزینہ‘‘ کب تھا
اُن میں جینا
جینا کب تھا