جی نہیں چاہتا تو مجھ سےکلام نہ کر

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

جی نہیں چاہتا تو مجھ سے کلام نہ کر
مگر میری شاعری کو تو یوں بدنام نہ کر

میں آزاد میرا قلم آزاد میرا تخیل آزاد
اپنےحسن سے تو انہیں غلام نہ کر

میں تیرے جال میں پھنسنےوالانہیں
دن رات یوں ہی کوشش ناکام نہ کر

کئی بار یہ زباں بڑا زیاں کرتی ہے
سرعام تو اسےکبھی بےلگام نہ کر

محفل میں تو میرابھرم رکھ لیا کر
اکیلے میں چاہےاصغرکوسلام نہ کر

Rate it:
Views: 525
13 Feb, 2014