روح سے روح ملا بیٹھا ہوں
خودبخودہی تجھے اپنابیٹھا ہوں
تیری دلچسپی کا کچھ اتا پتہ نہیں اور میں
دل سے دل کا راستہ بنا بیٹھا ہوں
سنا ہے دوستوں سے تیرے اونچے محل کے خواب کا
بس تبھی سے میں محلوں کے نقشے بناۓ بیٹھا ہوں
بہت سنا تھا آخر تجھے دیکھ بھی لیا
ایک کے بعد دوسری نظر دیکھنے کو بیتاب بیٹھا ہوں
چاہتاہوں کہ وہ اپنے لب سے کہیں "شان"
جوابً "ہاں جی کہیں" کہنے کو میں تیار بیٹھا ہوں