حسن جلوہ نما قمر ہوتا
Poet: محمد سبحان شوق By: محمد سبحان شوق, Karachiحسن جلوہ نما قمر ہوتا
ذکر ان کا نگر نگر ہوتا
بکتے بازار مصر میں وہ بھی
دام ان کا بھی خوب تر ہوتا
رشک آتا اداوں پر ان کی
مستی جاناں میں دن بسر ہوتا
بھول جاتے گلاب کھلنا بھی
ناز میں ان کہ یہ ہنر ہوتا
صاف آتے نظر وہ چلمن سے
وجد میں میرا بھی شکر ہوتا
سانولی لڑکی کی کشش کا بھی
شوقؔ کے دل پہ اک سحر ہوتا
More Love / Romantic Poetry






