کون کہتا ہے کہ تلوار سے ڈر لگتا ہے
Poet: انزل حسین انزل By: انزل حسین انزل, Gilgitکون کہتا ہے کہ تلوار سے ڈر لگتا ہے
مجھ کو اس عشق کے آزار سے ڈر لگتا ہے
بد دعا اس کی بہت جلد سپھل ہوتی ہے
اس لئے عشق کے بیمار سے ڈر لگتا ہے
اب یہاں دوست کے اشکال میں دشمن ہیں چھپے
اب مہاجر کو بھی انصار سے ڈر لگتا ہے
تیری باتوں سے میاں تیر نکل آتے ہیں
یوں تیرا لہجہ و گفتار سے ڈر لگتا ہے
سوچتا ہوں کبھی اظہار کروں گا انزل
پر مجھے آپ کے انکار سے ڈر لگتا ہے
More Love / Romantic Poetry






