حسن والے تیری ادا کی قسم
Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hillدل کی دنیا لٹا کے بیٹھے ہیں
تیری راہیں سجا کے بیٹھے ہیں
کہاں تک طرز تغافل ہو گا
ہم بھی پلکیں بچھائے بیٹھے ہیں
ایک حاصل کی آرزو لے کر
اپنا سب کچھ گنوا کے بیٹھے ہیں
اک تیرے دست مسیحا کیلئے
زخم روح کے چھپا کے بیٹھے ہیں
اک نظر ان پہ بھی روا رکھو
پھول ہم بھی کھلا کے بیٹھے ہیں
صرف پروانے ہی نہیں گھائل
ہم بھی دامن جلا کے بیٹھے ہیں
سوچتے ہونگے پھول مستی میں
کس کے ہونٹوں پہ آ کے بیٹھے ہیں
حسن والے تیری ادا کی قسم
اپنی ہستی بھلا کے بیٹھے ہیں
More Love / Romantic Poetry






