حسن کا روپ یکساں دیکھا ہم نے
جسے دیکھا پیار سے دیکھا ہم نے
ملتی ہیں جب نگاہیں ان سے
اک تیر جگر کے پار دیکھا ہم نے
ان کے حسن کی کیا تعریف کریں
ہر چہرے پہ مہکتا گلاب دیکھا ہم نے
ان کی باتوں سے پیار جھلکتا ہے
ہر نظر میں اک خمار دیکھا ہم نے
گزر جاتے ہیں وہ انجان بن کر
جیسے انہیں پہلی بار دیکھا ہم نے