حقیقت ہے یہ افسانہ نہیں ہے

Poet: Muhammad Faisal By: Muhammad Faisal, Karachi

یہ ہر لیلیٰ کا دیوانہ نہیں ہے
یہ ہر شمع کا پروانہ نہیں ہے

مجھے تو ہے فقط اِس بات کا غم
مجھے تم نے بھی پہچانا نہیں ہے

مرے جذبات سے تم بے خبر ہو
مری چاہت کو سچ جانا نہیں ہے

مجھے ڈر ہے کہیں تم نے بھی شاید
مجھے اپنا کبھی مانا نہیں ہے

مری غلطی پہ میرا سر ہے حاضر
کہ ناداں ہے یہ فرزانہ نہیں ہے

تری چاہت میں لیکن یہ میرا دل
فقط کہنے کو دیوانہ نہیں ہے

مری تم بات پہ کرلو بھروسہ
تمھارا ہے یہ بیگانہ نہیں ہے

بتایا حالِ دل فیصلؔ نے کھل کر
حقیقت ہے یہ افسانہ نہیں ہے

Rate it:
Views: 477
11 Jan, 2018