Add Poetry

حیات موم کی گڑیا ،شباب شیشے کا

Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hill

غلاف پہن کے نکلی کتاب شیشے کا
حروف سنگ کے اور انتساب شیشے کا

وہاں تو برق تجلی کی رونمائی تھی
کہاں سے چومتا چہرہ گلاب شیشے کا

دیکھنا دھار سے اسکی نہ کٹ گرے دھڑکن
حیات موم کی گڑیا ،شباب شیشے کا

ندی کے کان میں کی ہے ہوا نے سرگوشی
کہاں سے لائی ہو یہ آفتاب شیشے کا

ذرا یہ حسن کی نازک مزاجیاں دیکھو
ہے نوک وقت پہ گویا حباب شیشے کا

کبھی یہ پوچھ کے فرقت میں جو گزرتی ہے
مجھے ضرور بتانا جواب شیشے کا

میں تجھے عکس کے سارے مزاج سمجھا دوں
وجود ہو تو کوئی بازیاب شیشے کا

اٹھے ہیں حسن کو چھونے بہار کے لنحے
کہیں سے دھونڈ کے لاؤ حجاب شیشے کا

دکھائے پھول کو کانٹا یا خار کو شبنم
نہیں ہے اتنا بھی جھوٹا حساب شیشے کا

جہاں جواب بھی کرچی ،سوال بھی کرچی
بتاؤ دیکھنا چاہو گی خواب شیشے کا

Rate it:
Views: 937
23 Jan, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets