خاموشیوں کے ساتھ
Poet: Rizwan Hasan By: Rizwan Hasan, Karachiدل میں سما گئے ہو تم خاموشیوں کے ساتھ
ہلچل سی مچ گئی مگر خاموشیوں کے ساتھ
بے رنگ تھی یہ زندگی جب نہ ملے تھے تم
سب رنگ بھر گئے مگر خاموشیوں کے ساتھ
پلکیں جھکا کے دھیرے سے یوں مسکرا دیئے
چھیڑا رباب دل مگر خاموشیاں کے ساتھ
اس روح میں اک نغمگی سی گونجنے لگی
اک ساز سا بجا مگر خاموشیوں کے ساتھ
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad