وہ سمجھتی تھی
یکطرفہ محبت ہے
احساسات کو
جذبات کو
میں کبھی نہ سمجھونگا
وہ سمجھتی تھی
میں بے خبر ہوں
اُسکی نظروں سے
گُفتار سے
دھڑکنوں کی رفتار سے
وہ سمجھتی تھی
لب سلے بہتر ہیں
تکرار سے
انکار سے
وہ سمجھتی تھی
خاموش محبت
اُسے جھنجھوڑ دے گی
خاموشی سے دم توڑ دے گی
اور میں سمجھتا تھا
وہ سب جانتی ہے
زباں سے بولتی نہیں
پر مانتی ہے
دل کی زبان سمجھتی ہے
اُسے پہچانتی ہے
خاموش محبت میں ہم
انجان ہیں اب
نہ جانتی ہے وہ
نہ مُجھے اُسکی پہچان ہے اب