خانۂ دل کو سجاؤ گے تو یاد آؤں گا
Poet: عالم نظامی By: مصدق رفیق, Karachiخانۂ دل کو سجاؤ گے تو یاد آؤں گا
 پیار کی شمع جلاؤ گے تو یاد آؤں گا
 
 بھیگے منظر میں مرا عکس دکھائی دے گا
 بارشوں میں جو نہاؤ گے تو یاد آؤں گا
 
 ہوگی محسوس تمہیں میری وفا کی خوشبو
 تم کوئی خوشبو لگاؤ گے تو یاد آؤں گا
 
 جب بھی آئے گا تمہیں سجنے سنورنے کا خیال
 پاس آئینے کے جاؤ گے تو یاد آؤں گا
 
 روٹھ جانے پہ کوئی جب نہ منائے گا تمہیں
 اور تم سب کو مناؤ گے تو یاد آؤں گا
 
 اپنی تنہائی کو تم جب بھی سکوت شب میں
 میری غزلوں کو سناؤ گے تو یاد آؤں گا
 
 بھولنے کے لئے مجھ کو مری یادوں کے نقوش
 صفحۂ دل سے مٹاؤ گے تو یاد آؤں گا
  
More Love / Romantic Poetry






