ختم ہے انتظار
Poet: syed muhammad jawad By: syed muhammad jawad, rawalpindiختم ہے انتظار آج کی شب
 اور ہے وصلِ یار آج کی شب
 
 میرے ویران دل کے آنگن میں
 لے کے آئی بہار آج کی شب
 
 جی یھ چاہتا ہے وقت تھم جائے
 اتنی ہے پروقار آج کی شب
 
 سر کو رکھ کر تمہارے پہلو پہ
 اپنی مانیں گے ہار آج کی شب
 
 اپنی خوشبو کو روح میں میری
 رفتہ رفتہ اتار آج کی شب
 
 اور زیادہ ہو یہ دعا ہے جواد
 جتنا ہم میں ہے پیار آج کی شب
More Love / Romantic Poetry







