خدا جانتا ہے یا دیوارِ مکان جاناں!

Poet: NEHAL GILL By: NEHAL, Gujranwala

زمانے کی پرواہ کس نے کی ہے
تجھے پانے کا بس خیال رہا ہے

خدا جانتا ہے یا دیوارِ مکان جاناں!
بنا ترے میرا جو حال رہا ہے

گر مجھ سے نہیں تو محبت کس سے ہے؟
بے چینیوں میں گونجھتا سوال رہا ہے

عشق کے مسافر ہزاروں میں ہیں مگر
اکیلا راہوں میں ترا نہالؔ رہا ہے

Rate it:
Views: 564
17 Feb, 2014