خواب بن کے بکھر گیا چہرہ
Poet: Rukhsana Noor By: Shazia Hafeez, Attockخواب بن کے بکھر گیا چہرہ
وہ نظر سے اتر گیا چہرہ
چھین کر سانس لے گیا میری
رنگ پی کر نکھر گیا چہرہ
بتیی شب میں جو آنکھ سے ٹپکا
کیا گیلا سا کر گیا چہرہ
میں ردا میں چھپا رہی تھی مگر
زخم ایسے تھے بھر گیا چہرہ
خالی ہاتھوں کو تکتی رہتی تھی
یوں ہوا پھر اتر گیا چہرہ
More Love / Romantic Poetry






