خواب ہیں تو خواب کی تعبیر ہونی چاہیے
تعبیر کے لئے مگر تدبیر ہونی چاہیے
جو دوسروں کے ساتھ تیرا عکس بھی دکھا دے
تیرے آئینے میں ایسی اک لکیر ہونی چاہیے
آپ جو کہتے ہیں سچ کہتے ہیں اے بندہ نواز
کہ میری گفتگو میں جا بجا تاثیر ہونی چاہیے
جو ہمیں اک دوسرے کے روبرو کرتی رہے
اک ایسی اپنے درمیاں زنجیر ہونی چاہیے
کوئی خطا کرنے سے پہلے اتنا سوچیے
کہ قابل معافی ذرا تقصیر ہونی چاہیے
اے طائران خوشن نوا تو گنگنائے جا
لیکن تیرے نغمات میں تاثیر ہونی چاہیے
جو اہل گلستان میں روح حیات پھونک دے
تیری صدا کچھ ایسی دلگیر ہونی چاہیے
اس کے ہنسی مذاق میں سنجیدگی بھی ہو
نمکین اور میٹھی یہ تحریر ہونی چاہیے
جو زندگی کے سارے رنگوں کی ترجماں ہو
میری دسترس میں ایسی تصویر ہونی چاہیے
جو کفر و شرک کے سبھی بت پاش پاش کر دے
مومن تیرے ہاتھوں میں وہ شمشیر ہونی چاہیے
عظمٰی جو بے حسی کی دیواریں توڑ دے
تقریر ایسی کر جو گمبھیر ہونی چاہیے