Add Poetry

خواب ہے نہ بیداری ہوش نہ قسمت میں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, Kuala Lampur

کچھ گنہ نہیں اس میں اعتراف عادت میں
جو چھپائے پھرتے ہو سب کو ہی فطرت میں

بوجھ کیوں رہے دل پر اپنی کم کلامی کا
بزدلی بھی اچھی ہے چاہئے اسی حالت میں

شب جو خواب دیکھا تھا ایک دشت خواہش کا
اپنا جی کڑا کر کے آج اسکی حیرت میں

خوب ہے سزا یہ بھی کسب کامیابی کی
ایک شب کی قیمت میں کیا سماعت میں

حال دل نہیں معلوم، لیکن اس قدر یعنی
تھا تو وہ بس اک لمحہ با وفا مروت میں

خواب لے کے آیا ہوں میں دکان دشمن پر
اس سے بیش قیمت ہے آپ کی رفاقت میں
شاعری بھی لاحاصل اور قلم بھی بد قسمت
خواب ہے نہ بیداری ہوش نہ قسمت میں

اب بتاؤ جائے گی زندگی کہاں وشمہ
بے دلوں کی ہستی کیا جیتے ہیں اذیت میں

Rate it:
Views: 322
18 Mar, 2018
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets