Add Poetry

خواہشِ پرواز نے اُونچا اڑایا

Poet: Shama By: Shama Chaudhry, wales uk

خواہشِ پرواز نے اُونچا اڑایا ہے مجھے
آسماں پر شوق کا طوفان لایا ہے مجھے

امتحاں سے کم نہیں ہیں دید کے یہ مرحلے
اب مقامِ طور پر جب عش لایا ہے مجھے

خواب سا وہ بن گیا رنگِ سخن میں ڈھل گیا
موسمِ دل نے عجب منظر دکھایا ہے مجھے

خود کو ہم نے آزمایا دُور رہ کر اصل میں
یہ نہ کہنا تم کہ اُس نے آزمایا ہے مجھے

پیار اُس کا چھا گیا ابرِ بہاراں کی طرح
شمع غم کی دھوپ سے اس نے بچایا ہے مجھے

Rate it:
Views: 1796
13 Aug, 2008
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets