Add Poetry

خوب روشن ہے عکسِ پا میرا

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

خوب روشن ہے عکسِ پا میرا
میرا ماضی ہے آئینہ میرا

رات آئی نہ آندھیوں میں کمی
پھر بھی جلتا رہا دیا میرا

کل بھی مشکل تھی زندگی میری
اب بھی مشکل ہے راستہ میرا

برف پگھلے گی دشتِ فرقت میں
عکس سورج سا اک بنا میرا

میری آنکھوں میں بیٹھ کر اک دن
جام ہونٹوں سے اک لگا میرا

خود ہی دیکھے گی ایک دن دنیا
پیار آنکھوں میں بس سجا میرا

کون ایسے میں ساتھ دے وشمہ
مجھ سے سایہ بھی ہے جدا میرا

Rate it:
Views: 341
23 Sep, 2016
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets