خود کو کھوکرمیں نے پایا اسے
پیار کا مفہوم بھی سمجھایا اسے
میں نےاسےاپنی مسکراہٹیں دیں
اس کے بخت نےبہت رلایا اسے
ملا تھا جو چند گھڑیوں کےلیے
زندگی بھر نا میں نے بھلایااسے
میرےدل میں اس نے جگہ بنالی
جان کیطرح دل میں بسایا اسے
ملےگا تو گلےسےلگا لوں گا
میری جدائی نےبہت تڑپایا اسے