درد دل کی نہیں دوا کوئی

Poet: Fazlul Hasan By: F.H.Siddiqui, Lucknow

 درد دل کی نہیں دوا کوئی
مغفرت کی کرے دعا کوئی

جان پائے نہ تجھ کو ہم جاناں
ہے پری حور یا بلا کوئی

کب سے تنہا شہر میں پھرتا ہوں
کاش مل جائے آشنا کوئی

کیسے آئے حدود عقل میں وہ
ابتدا ہے نہ انتہا کوئی

آگ واعظ لگا کے بیٹھے ہیں
منتظر ہیں کہ دے ہوا کوئی

کس لئے ہیں حسن پہ اتنے ستم
کیا وہ لگتا ہے آپ کا کوئی

Rate it:
Views: 1136
01 Oct, 2011