درد چھپائے ہیں

Poet: Dr Ch Tanweer Sarwar Shakar By: Dr Ch Tanweer Sarwar, Lahore

درد چھپائے ہیں میں نے بہت اپنے سینے میں
کھائے ہیں زخم کتنے ہم نے اپنے جینے میں

ہر کوئی کرتا ہے تصور بوجھ مجھے نہ جانے کیوں
مرتا ہوں کئی بار، کئی بار جیتا ہوں مہینے میں

ہے جو کوئی سنے میری درد بھری داستان
آئے گی زخموں کی بو اب میرے پسینے میں

اب جو بھر گیا دل میرا غموں سے
حرج کیا ہے پھر ساقی پینے پلانے میں

رس رہا ہے ہر زخم سے اب تو خون میرا
کیا فائدہ ہو گا اب شاکر زخموں کو سینے میں

Rate it:
Views: 417
04 Jul, 2015