درد کی بات ہوتی ہے زخموں کی نہیں
Poet: ماہم طاہر By: Maham Tahir, Karachiدرد کی بات ہوتی ہے زخموں کی نہیں
ساتھ ساتھ کی بات ہوتی ہے ہمسفر کی نہیں
ہم سمجھے کہ ساتھ دو گے تم سدا پر
حقیقت کی بات ہوتی ہے خوابوں کی نہیں
کبھی سوچا نہ تھا میرا درد ہوگا مقدر تمہارا
وقت وقت کی بات ہوتی ہے ارادوں کی نہیں
بھٹکے ایسے کہ کوئی ڈھونڈ نہ سکا انہیں
راہ راہ کی بات ہوتی ہے مسافر کی نہیں
داستانِ عشق اب سنائی نہیں جاتی ہم سے
دل دل کی بات ہوتی ہے عاشقوں کی نہیں
More Love / Romantic Poetry







