درس حیات نو کا وہ عنواں ہے دوستو!
Poet: mohammad shameem irfani By: mohammad shameem irfani, Afif- riyadh - saudi arabاپنا وجود ذات محل نظر گیا 
 آنکھوں سے میری ، نقشہء دیوار ودر گیا 
 
 مہر ووفا کا وہ رخ زیبا جدھر گیا 
 اس شہر بے پناہ کا منظر ادھر گیا 
 
 اس رہ سے ہم بھی گزرے ہیں بس اتنا یاد ہے 
 اب کیا خبر کہ شہر کا نقشہ کدھر گیا 
 
 درس حیات نو کا وہ عنواں ہے دوستو 
 جو حادثوں کی دھوپ میں تپ کر نکھر گیا 
 
 اے شاعران عصر نوی کچھ جواب دو 
 اردو سے میر وحالی کا لھجہ کدھر گیا 
 
 کیسے بھلایا جائیگا اس بار اے شمیم 
 کل شام ان کے ساتھ جو لمحہ گزر گیا
More Love / Romantic Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 