Add Poetry

دریچے کھول دو دل کے

Poet: Abida Taqi By: Shazia Hafeez, Attock

غلط فہمی کی مکڑی نے
بڑی سرعت سے اک جالا سا بُن ڈالا
محبت اس کے تاروں میں الجھ کر
ہاتھ پاؤں مار کر بچنے کی کوشش کر رہی ہے
ایک مدت سے
وہ ذہنی کشمش اور کرب کے اس جال سے
نکلے بھی تو کیسے
وہ کوئی روشنی اپنے دریچوں سے ادھر آنے نہیں دیتا
ہوائے اعتبار و باہمی الفت کے جھونکوں کو
وہ شہر دل کی گلیوں میں گزرنے ہی نہیں دیتا
میرے جذبوں کا سچ فہم و فراست کی فصیلوں سے
اترنے ہی نہیں دیتا
مگر ہر دن کی وہ پہلی کرن سے میں کہتی ہوں
اسے گر ہو سکے تو اب حقیقت آشنا کر دو
ذرا گھر کے اندھیروں میں لگے ان شک کے جالوں میں
وفا کی ایک اس اجلی کرن کو کام کرنے دو
دریچے کھول دو دل کے

Rate it:
Views: 561
15 Jul, 2009
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets