دس دسمبر
میرے مولا
آج زرا اس دن کو
ٹھنڈا کردے
چھوٹا کردے
اسے گھٹا دے
بادل کے ٹکڑے سے کہہ کر
بارش کردے
بوندے آئیں
پون چلے
اور سورج گزرے ، جلدی سے
مغرب آجائے
میرے مالک آج بھی اس نے
میری خاطر
مجھ کو پانے کی چاہت میں
تیرا روزہ رکھا ہے