Add Poetry

دعا تجھے

Poet: گلزیب انجم By: گلزیب انجم, Dubai

جانے لگے ہو جو تم تو یہ دل کہہ رہا ہے
باندھ کر دے دوں ساری دنیا کی دعا تجھے

جانے کے بعد بھی بے مروتی کا طنعہ نہ ملے
انگ انگ میں بھر کر سونپ رہا ہوں وفا تجھے

اُڑی میرے چہرے کی رنگت شاید چاہت کا اثر ہے
تُو خوش رہے خدا کرے لگے نہ گرم ہوا تجھے

نہ جانے کتنی دیر اور برستی رہتی یہ آنکھیں
ڈر کر موند لی کہ کر نہ ڈالیں رسوا تجھے

خفا ہے اس لیے کہ نہیں کہا خدا حافظ میں نے
یہ کلمات تب کہتا جو کرتا دل سے وداع تجھے

یہ رسمی سے فاصلے ہیں کر لیا کرو قبول
آنچل کو پربت سمجھ لیا آخر کیا ہوا تجھے

ابھی سے اکیلے جینے کے گُر سیکھ لو زیب
کیسے جیو گے اگر کر دیا کسی نے جدا تجھے

Rate it:
Views: 495
28 Feb, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets