دل اداس رہتا ہے

Poet: By: Shazia Hafeez, Attock

دل اداس رہتا ہے
بارشوں کے موسم میں
بن تمہارے اب جاناں
آسماں برستا ہے
لوگ ساتھ ہوتے ہیں
پیار کے جزیرے میں
میں بہت اکیلا ہوں
اتنی چھوٹی دنیا میں
میری زندگی تجھ پر
سرد سے علاقوں میں
فاصلوں کی بندش ہے
قربتوں کی چاہت ہے
محبتیں رکاوٹ ہیں
مجھ کو ڈھونڈتی ہے تو
خود کو ڈھونڈتا ہوں میں
اک حسین ساحل پر
کھو گئے ہیں جو لمحے
اُن کو یاد کرتا ہوں
تم کو
یاد کرتا ہوں

Rate it:
Views: 731
08 Sep, 2009