Add Poetry

دل تمنائی ہے

Poet: Ibn.e.Raza By: Ibn.e.Raza, Islamabad

دل تمنائی ہے کہ وہ مجھے اپنا رکھے
جہاں رکھے جس حال میں جیسا رکھے

اُترے گی میرے آنگن میں خوشبو اُسکی
شرط یہ ہے وہ کوئی تو در کُھلا رکھے

وہ کیا ظُلمت مٹائیں گے خود کو جلا کر
جن چراغوں سےعداوت باد ِ صبا رکھے

وہ بھلے میرے قریب نہ رہتا ہو مگر
ہونٹوں پہ سدا یونہی حرف ِ دُعا رکھے

پھولوں سے عبارت تھی زندگی، اُسنے
کانٹے ہیں میری راہوں میں بچھا رکھے

ہم بھی یہی سوچ کر خوش رہ لیں گے
وہ تبسم کویونہی چہرے پہ سجا رکھے

جو پل بھر میں پرایا کر دیتا ہو رضا
ایسے شحص سے کوئی کیا واسطہ رکھے

 

Rate it:
Views: 345
15 Oct, 2010
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets