دل تیری محبت میں گرفتار ہوا ہے
Poet: Bilal Syed By: Bilal Syed, Mansehra KPKدل تیری محبت میں گرفتار ہوا ہے
دنیا کی محبت سے یہ بےبار ہوا ہے
بے خبر تھا تجھ سے یہ خبردار زمانہ
صد شکر کہ اب تیرا خبردار ہوا ہے
کب کون تھا سنتا دل صدپارہ کی فریاد
سب سنتے ہیں جب تو مرا غم خوار ہوا ہے
بےسود دھڑکتا تھا تیرے عشق سے پہلے
کچھ کار کا اب دل میرا بکار ہوا ہے
غیروں سے ہو کیوں شکوہ مجھے غیر تو ہیں غیر
اپنوں سے بھی اب دل مرا بیزار ہوا ہے
نے کچھ یہ بڑھی بات بلال عشق خدا میں
رسوا جو اگر تو سربازار ہوا ہے
More Love / Romantic Poetry






